30/October/2026

پشاور میں فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک، خاتون زخمی

👁️ 57 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک، خاتون زخمی

پشاور میں فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک، خاتون زخمی


پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور میں ورسک جمرود روڈ پر سفید سنگ کے علاقے انزرے بانڈہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار یاسر غنی ہلاک جبکہ گاڑی میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 32 سالہ یاسر غنی ولد فضل غنی، سکنہ ستار کورونہ، اپنی آلٹو گاڑی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ متعدد گولیاں لگنے سے یاسر غنی موقع پر ہلاک ہوگئے۔ وہ یونیورسٹی برانچ چوکی میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان کے مطابق مقتول اپنی اہلیہ اور ایک دوسری خاتون کے ہمراہ انزرے بانڈہ جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پچھلی نشست پر بیٹھی خاتون بھی زخمی ہوگئیں۔ مقتول کی اہلیہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C