دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
👁️ 52 بار دیکھا گیا
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
تل ابیب (ڈیلی اردو) امریکا نے اسرائیل کو فوجی سازوسامان کی فراہمی کے لیے فضائی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے 10 طیارے بھیجے ہیں، جن میں فضائی دفاعی نظام اور میزائل روکنے والے ہتھیار شامل ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے مطابق یہ طیارے جمعرات کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں واقع فورٹ بلس فوجی اڈے سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں واقع عوفدا اور نیواتیم کے فضائی اڈوں پر پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نقل و حرکت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی رابطوں کی بحالی کی باتیں بھی جاری ہیں، تاہم اسرائیلی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران سے متعلق ممکنہ صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں ہیں۔ ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ ایران کے خلاف کسی نئے حملے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا، تاہم دونوں ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ فیصلے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں اپنے ہتھیاروں کے ذخائر بھی دوبارہ بھر رہی ہے، جبکہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کے منصوبے زیر غور ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ فروری میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز اور میرینز کا اضافی دستہ بھی خطے میں موجود امریکی بحری قوت میں شامل ہو سکتا ہے۔ تاہم ان فوجی نقل و حرکت کو ایران پر ممکنہ حملے کی حتمی تیاری قرار دینے سے متعلق کوئی باضابطہ امریکی اعلان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز کے قریب دھماکوں کی آوازیں، جزیرہ قشم کے آسمان پر روشنیاں دیکھے جانے کی اطلاعات
30/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
پشاور میں فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک، خاتون زخمی
30/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
30/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شام کے شہر السویداء میں مسلح جھڑپیں، شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی
30/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
30/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
29/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9311 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7564 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5535 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C