پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو ٹال دیا ، امریکی صدر
👁️ 118 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو ٹال دیا ، امریکی صدر
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے دو ایٹمی طاقتوں، پاکستان اور بھارت، کے مابین ایک ممکنہ خطرناک جوہری تصادم روکا جا سکا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کے دوران امریکی مداخلت نہ ہوتی تو صورتحال ایک بڑی تباہی کی شکل اختیار کر سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا، “یہ ایک بہت بری جوہری جنگ بن سکتی تھی، جس میں لاکھوں جانوں کا نقصان ہوتا۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے یہ تنازعہ ٹالنے میں کردار ادا کیا۔”
ذرائع کے مطابق، امریکہ نے دونوں ممالک پر دباؤ ڈالا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، بصورت دیگر اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ پاکستانی حکومت نے امریکی کردار کو سراہا، جبکہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس پر محتاط ردعمل سامنے آیا۔
سیز فائر کے بعد، دونوں ممالک کی سرحدوں پر امن قائم ہو چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پیر کے روز دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ رات لائن آف کنٹرول اور دیگر حساس علاقوں میں مکمل طور پر سکون رہا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہے، اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C