پاکستان: جولائی میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ، 215 افراد ہلاک، 199 زخمی
👁️ 303 بار دیکھا گیا
پاکستان: جولائی میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ، 215 افراد ہلاک، 199 زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی سی ایس ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 82 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 215 افراد ہلاک اور 199 زخمی ہوئے۔ یہ تعداد جون کے مقابلے میں معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے، جب ملک بھر میں 78 حملے رپورٹ ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں 47 شہری اور 36 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ جوابی کارروائیوں میں 18 شدت پسند مارے گئے۔ زخمیوں میں 90 شہری، 52 سیکیورٹی اہلکار، 7 شدت پسند اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھا۔
پی سی ایس ایس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 106 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ 69 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان آپریشنز کے دوران 7
شہری بھی ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی آپریشنز کے دوران صرف ایک اہلکار ہلاک ہوا، جو کہ رواں سال کی کم ترین ماہانہ تعداد ہے۔ تاہم دہشت گرد حملوں میں 36 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
مجموعی طور پر جولائی کے دوران دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی کارروائیوں کے نتیجے میں 124 شدت پسند، 54 شہری اور 37 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ زخمیوں کی تعداد 199 رہی، جن میں 107 شہری، 56 سیکیورٹی اہلکار، 35 شدت پسند اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے جولائی کے دوران کم از کم 14 افراد کو اغوا کیا، جن میں سے بیشتر کا تعلق خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع سے بتایا گیا ہے۔
پی سی ایس ایس کے تقابلی تجزیے کے مطابق جون کے مقابلے میں دہشت گرد حملوں میں 5 فیصد اضافہ، سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں 32 فیصد کمی، جبکہ سویلین ہلاکتوں میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
علاقائی لحاظ سے خیبر پختونخوا بشمول قبائلی اضلاع بدستور دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر رہے، جہاں 53 حملے رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 28 حملے ہوئے، جبکہ پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے کسی حملے کی اطلاع نہیں ملی۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایک حملہ رپورٹ ہوا۔
رپورٹ میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ نومبر 2022 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ سیزفائر ختم کرنے کے بعد ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اب بھی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C