پاکستان سب سے زیادہ فیس بک پوسٹس بلاک کرانے والے ملکوں میں شامل
👁️ 137 بار دیکھا گیا
پاکستان سب سے زیادہ فیس بک پوسٹس بلاک کرانے والے ملکوں میں شامل
نیویارک (ڈیلی اردو) فیس بک کی جاری کردہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران فیس بک کی جانب سے دنیا بھر سے 15 ہزار 826 مواد پر پابندیاں عائد کی گئیں جن میں سے روس، پاکستان اور میکسیکو عالمی سطح پر اس کے آدھے حصے کے ذمہ دار ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 2019 کی دوسری ششماہی میں فیس بک نے پاکستان کی درخواست پر 2 ہزار 300 سے زائد مواد کو ہٹایا جو روس کے 2ہزار 900 درخواستوں کے بعد دوسرا نمبر ہے۔ فیس بک کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی چیز کو اس کی مواد کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ پاکستان کے سائبر کرائم قانون کے تحت ہٹایا گیا۔
فیس بک نے کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے ذریعہ پولیو ویکسین، توہین مذہب، عدلیہ مخالف مواد، کالعدم تنظیمیں جو علیحدگی پسند، بدنامی اور ملک کی آزادی کی مذمت کی حامی ہیں، کے خلاف پاکستان میں ان مواد پر پابندیاں عائد کیں۔
کمپنی نے کہا کہ جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران اس نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ہتک عزت کی نجی اطلاعات کے جواب میں پانچ مواد تک رسائی کو بھی محدود کیا۔جنوری 2019 میں فیس بک کو پی ٹی اے کی جانب سے باضابطہ طور پر مواد ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ (پیکا) کی دفعہ 37 کے تحت فیس بک کی دو پوسٹوں میں غیر قانونی فحاشی موجود ہے۔ ان میں سے ایک پوسٹ میں منسلک آرٹیکل میں بیوی کے تبادلے اور سوئنگرز کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
پلیٹ فارم نے مزید کہا کہ دونوں میں سے کسی بھی پوسٹ نے فیس بک کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی نہیں کی تھی تاہم مقامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے پاکستان کے اندر ہی پوسٹس تک رسائی کو محدود کردیا اور متاثرہ صارفین کو اس بارے میں مطلع کردیا تھا۔
مجموعی طور پر حکومت کی جانب سے مواد کو ہٹانے کی درخواستیں 2019 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں اس مدت کے دوران کم ہوئیں۔
پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنے والے مواد کو دیکھا جائے تو فیس بک نے 2 ہزار 9 پوسٹس، 140 پیجز اور گروپس معطل کیے۔ انسٹاگرام پر پلیٹ فارم نے کل 121، 116 پوسٹس اور پانچ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی۔تاہم حکومت کی جانب سے فیس بک کو قانونی درخواست اس مدت میں بڑھتی رہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔
حکام نے کل 2 ہزار 27 درخواستیں ارسال کیں اور پاکستان نے 2 ہزار 630 صارفین/اکاؤنٹس کا ڈیٹا طلب کیا جس میں سے ایک ہزار 878 درخواستوں پر قانونی طور پر کارروائی کی گئی۔
فیس بک نے صارف کے ڈیٹا کے حوالے سے درخواستوں میں 52 فیصد کی تعمیل کی۔ہنگامی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے حکام قانونی کارروائی کے بغیر درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔صورتحال کی بنیاد پر فیس بک قانون نافذ کرنے والے حکام کو رضاکارانہ طور پر معلومات پیش کرسکتا ہے جہاں انہیں یہ لگے کہ اس معاملے میں کسی کے زخمی ہونے یا موت کا اندیشہ ہے۔
جولائی تا دسمبر 2019 تک پاکستان نے 149 ہنگامی درخواستیں بھیجیں جس میں سے پلیٹ فارم نے 44 فیصد درخواستوں کی تعمیل کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C