پاکستان: سینیٹ سے انسدادِ اسمگلنگِ تارکینِ وطن ترمیمی بل منظور، عمرقید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ
👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان: سینیٹ سے انسدادِ اسمگلنگِ تارکینِ وطن ترمیمی بل منظور، عمرقید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی سینیٹ نے انسدادِ اسمگلنگِ تارکینِ وطن کے حوالے سے ایک اہم ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ یہ بل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا۔
بل کے مطابق اب تارکینِ وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہر فرد کو عمر قید کی سزا دی جائے گی، جو 15 سال سے کم نہیں ہوگی، اور ساتھ ایک کروڑ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
جعلی یا غیر قانونی دستاویزات بنانے والے افراد کو بھی 15 سال تک قید کی سزا ہوگی، جس کی کم از کم حد سات سال مقرر کی گئی ہے، اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔
بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی رہائشی کو پناہ دینے والے کو 15 سال تک قید کی سزا دی جائے گی، جبکہ سزا کی کم از کم مدت سات سال اور جرمانہ 50 لاکھ روپے ہوگا۔
اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے، مثلاً کمرا یا جگہ فراہم کرنا، 10 سال تک قید اور جرمانے کے قابل جرم ہوگا۔
اسی طرح مالی خدمات فراہم کرنے والے افراد کو بھی 10 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا، جس میں اکاؤنٹنٹ یا وکیل کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات بھی شامل ہیں۔
ترمیمی بل کے مطابق اسمگلروں کو پناہ دینے پر بھی 10 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا، جبکہ اسمگلنگ کے لیے گاڑی یا سفری سہولت فراہم کرنے پر سات سال تک قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2977 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C