پاکستان میں اپریل کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ، رپورٹ
👁️ 43 بار دیکھا گیا
پاکستان میں اپریل کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس اپریل کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 23 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں عسکریت پسندوں نے 48 حملے کیے جن کے نتیجے میں 68 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 55 افراد زخمی ہوئے۔
قبل ازیں مارچ کے دوران ملک بھر میں 39 عسکریت پسند حملے ہوئے تھے جن میں 58 افراد کی جانیں گئیں اور 73 افراد زخمی ہوئے۔
اس تناظر میں دیکھا جائے تو مارچ کے مقابلے میں اپریل میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا، ہلاکتوں کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ جبکہ زخمیوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی، ان حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو پہنچنے والے جانی نقصانات میں بھی 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اپریل میں سیکیورٹی فورسز نے بھی عسکریت پسند گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 41 عسکریت پسند ہلاک اور 40 گرفتار کرلیے گئے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا مرکز رہا جہاں انہوں نے 30 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا اور 14 کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جہاں اپریل میں ہونے والے 49 فیصد حملے رپورٹ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندوں نے 33 حملے کیے جن میں 45 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان میں سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار، 17 عسکریت پسند اور 5 عام شہری شامل تھے، ان حملوں میں زخمی ہونے والے 32 افراد میں سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار اور 10 شہری شامل تھے۔
ان میں سے 19 حملے خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے جبکہ 14 حملے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) میں رپورٹ ہوئے۔
قبائلی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 100 فیصد اضافہ دیکھا گیا، مارچ کے دوران پی آئی سی ایس ایس نے قبائلی اضلاع میں 7 حملے رپورٹ کیے تھے جبکہ اپریل میں یہ تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی۔
اپریل کے دوران بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے 13 حملے کیے گئے جن میں جن میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں اور 9 عام شہریوں سمیت 21 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان حملوں میں 21 شہریوں اور 2 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی ہوئے، پنجاب اور سندھ میں اپریل کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے صرف ایک، ایک حملہ کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز روزانہ تقریباً 70 آپریشنز انجام دے رہی ہیں۔
رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے لگ بھگ ایک ہزار 400 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا اور 188 سے زائد کو ہلاک کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 37 دہشت گرد ہلاک، افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں 3 ٹھکانے تباہ
21/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C