پاکستان میں دہشت گردی کی تباہ کن لہر: 3 ماہ میں 901 افراد ہلاک، 599 زخمی
👁️ 347 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گردی کی تباہ کن لہر: 3 ماہ میں 901 افراد ہلاک، 599 زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان میں دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی کے باعث 2025 کے دوران پرتشدد واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس) کی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران دہشت گردی کے حملوں اور سیکیورٹی آپریشنز دونوں میں شدت دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح میں واضح اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں اموات میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران ملک بھر میں 329 پرتشدد واقعات پیش آئے جن میں 901 افراد ہلاک اور 599 زخمی ہوئے۔ ان واقعات میں دہشت گرد حملے، خودکش دھماکے، اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں شامل تھیں۔
سی آر ایس ایس نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2025 گزشتہ دہائی کے سب سے خونریز سالوں میں شامل ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال کی تین سہ ماہیوں میں اب تک 2414 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں، جو 2024 کے پورے سال میں ہونے والی 2546 اموات کے تقریباً برابر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران 1527 افراد تشدد کا نشانہ بنے تھے، جب کہ اسی عرصے کے دوران 2025 میں 2414 اموات ہوئیں، جو کہ 58 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
سی آر ایس ایس نے نشاندہی کی کہ اگرچہ مجموعی اموات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم ان کا ماخذ بدل گیا ہے۔ 2024 میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 505 ہلاکتیں (کل کا 33 فیصد) ہوئیں جبکہ دہشت گردانہ حملوں میں 1022 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اس کے برعکس 2025 میں سیکیورٹی آپریشنز سے 1265 ہلاکتیں ہوئیں، جو کہ کل اموات کا نصف سے زائد (تقریباً 52 فیصد) ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ریاستی ردِعمل پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوچکا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہوں کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں یہ اضافہ افغانستان سے امریکی انخلا (2021) کے بعد شدت اختیار کرگیا۔ وفاقی حکومت نے بارہا الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان حکام پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں، بالخصوص کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پناہ اور سہولت فراہم کر رہے ہیں، تاہم طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے بھی اپنی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے لیے ’سازگار ماحول‘ موجود ہے جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
دوسری جانب ستمبر میں اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک سرکاری اہلکار نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، انکشاف کیا تھا کہ ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں میں حالیہ مہینوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات شمالی و مغربی پاکستان میں سب سے زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے موجودہ پالیسیوں میں مؤثر تبدیلیاں نہ کیں تو 2025 پاکستان کے لیے گزشتہ ایک دہائی کا سب سے ہلاکت خیز سال ثابت ہوسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C