پاکستان میں چھری کے وار سے 2 فلسطینی زخمی
👁️ 108 بار دیکھا گیا
پاکستان میں چھری کے وار سے 2 فلسطینی زخمی
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں کچھ شرپسندوں نے چھری سے حملہ کرکے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے 2 فلسطینی طلبہ کو زخمی کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان کے مطابق پولیس نے کہا کہ خلدون الشیخ اور عبدالکریم نے شرپسندوں کو نجی ہاسٹل کی طالبہ کو ہراساں کرنے سے منع کیا تھا۔
خلدون الشیخ اور عبدالکریم دونوں پلاٹینم ٹاور کی چوتھی منزل پر اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے کہ کچھ شرپسندوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
تیز دھار آلے کے متعدد وار سے زخمی ہونے والے طلبہ کو کچھ پڑوسیوں نے ریسکیو کیا۔
ریسکیو 1122 نے بعد ازاں زخمی طلبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے زخمی طالب علم کی درخواست پر سفیان، رافع بٹ، حمزہ سمیت چار نامزد ملزمان اور ان کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے کچھ غنڈوں کی جانب سے غیر ملکی خواتین طالبات کو ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر ملکی طلبہ نے ملزمان کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا جس پر ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C