پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا
👁️ 419 بار دیکھا گیا
پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔
مزید بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کو علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل کوریلا کے ایوانِ صدر آمد پر تینوں افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس دوران جنرل کوریلا نے پاکستانی سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں دہشتگردی کے خلاف تعاون اور دفاعی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ پیش رفت پاک-امریکا دفاعی شراکت میں گہرے تعلقات کی نئی مثال ہے، جنرل مائیکل ای کوریلا کا وژن علاقائی امن اور انسداد دہشتگردی میں کلیدی ثابت ہوا ہے۔
قبل ازیں، اسلام آباد میں پاکستان کی زیرِ میزبانی ’مضبوط ربط، محفوظ امن‘ کے عنوان سے ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی تھی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب کے دوران خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے پُر عزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C