پاکستان نے آخری ٹی 20 میچ 27 رنز سے جیت لیا، سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہی
👁️ 162 بار دیکھا گیا
پاکستان نے آخری ٹی 20 میچ 27 رنز سے جیت لیا، سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہی
لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں 27 رنز سے کامیابی حاصل کرلی اور ٹیم سیریز میں کلین سویپ سے بچ گئی۔سنچورین میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنی میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بابراعظم اور فخرزمان نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی لیکن یہ شراکت 24 رنز پر اس وقت گری جب بابرعظم 11 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد مورس کی گیند پر ملان کو کیچ دے بیٹھے۔
محمد رضوان کو دوسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا اور دونوں بلے بازوں نے سکور کو 47 رنز تک پہنچایا لیکن فخر زمان مزید آگے نہ بڑھ سکے اور 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم شعیب ملک اور رضوان نے سکور کو مزید آگے بڑھایا۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 89 رنز پر گری جب محمد رضوان 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، 92 رنز پر شعیب ملک بھی آوٹ ہوئے جنہوں نے 18 رنز بنائے تھے۔آصف علی نے 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے لیکن ہینڈرکس کے سامنے حسین طلعت 3، عماد وسیم 19 اور فہیم اشرف 4 رنز بنا سکے اور پویلین لوٹ گئے۔
شاداب خان نے آخری لمحات میں 3 چھکوں کی مدد سے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو ایک اچھے مجموعے تک پہنچایا جبکہ محمد عامر صفر پر آوٹ ہوئے تاہم شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر168 رنز بنا ئے۔شاداب خان نے آوٹ ہوئے بغیر 22 رنز بنائے۔
ہینڈرکس نے 4 ‘ کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 169رنز کے تعاقب میں شاہین شاہ آفریدی نے ریزا ہینڈرکس کو 5 رنز پر آوٹ کرکے پاکستان کو اہم وکٹ دلادی جس کے بعد عماد وسیم نے دوسرے اوپنر ملان کو 14 رنز پر آوٹ کردیا۔
ڈوسن نے 41 رنز بنائے تاہم فہیم اشرف نے انہیں کپتان شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کرادیا جبکہ دوسرے اینڈ سے کلاسان 2 اور کپتان ڈیوڈ ملر 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
شاداب خان نے ملر کو آوٹ کرکے بڑی کامیابی دلادی جس کے بعد فیلکوایو کو 80 کے مجموعے پر آوٹ کرکے جیت کو آسان بنادیا۔کرس مورس نے مشکل وقت میں وکٹ پر کھڑے ہو کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ہینڈرکس 3 اور جونیئر ڈالا 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کا سکور 129 پر پہنچا تھا تو سمپاملا بھی فہیم اشرف کی وکٹ بن گئے۔کرس مورس نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے اور تبریز شمسی نے آخری گیند تک ان کا ساتھ دیا تاہم مقررہ اوورز تک 9 وکٹوں پر 141 رنز بن سکے۔
پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں پہلی کامیابی 27 رنز سے حاصل کی اور کلین سویپ سے خودکو بچالیا۔ شاداب خان کو میچ جبکہ ڈیوڈ ملر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ پاکستان نے حسن علی اور عثمان شنواری کی جگہ فہیم اشرف اور محمد عامر کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل کیا۔ جنوبی افریقہ نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C