پاکستان نے ایران کیخلاف ووٹ دے کر عالمی منظرنامے میں تہلکہ مچا دیا!
👁️ 441 بار دیکھا گیا
پاکستان نے ایران کیخلاف ووٹ دے کر عالمی منظرنامے میں تہلکہ مچا دیا!
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کر لی گئی۔
خلیجی ممالک کے تیار کردہ مسودے کے حق میں 13 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ روس اور چین غیر حاضر رہے۔ پاکستان نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور ایران کے خلاف موقف اپنایا۔
بحرین کے مندوب کے مطابق ایرانی حملوں کی مذمت کے لیے یہ قرارداد 135 ممالک نے اسپانسر کی، جو اقوام متحدہ کی تاریخ میں کسی قرارداد کے لیے اب تک سب سے زیادہ حمایت ہے۔ قبل ازیں ایبولا پر قرارداد 134 ممالک نے اسپانسر کی تھی۔
پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی اور ایران کی
خودمختاری کی حمایت جاری رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای پر ایرانی حملوں میں دو پاکستانی ہلاک ہوئے اور ان حملوں سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے۔
اجلاس میں امریکی مندوب نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور دنیا کے 135 ممالک اس کے اقدامات کے خلاف کھڑے ہیں۔
امریکی مندوب نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی سلامتی کونسل میں حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔ دبئی میں ایک ہوٹل، بحرین کی بڑی آئل ریفائنری اور دبئی ایئرپورٹ جیسے سویلین مقامات بھی حملے کا نشانہ بن چکے ہیں، جو کسی صورت فوجی اڈے نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سمیت کئی ممالک میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ کارگو بحری جہاز بھی حملوں کی زد میں ہیں جو خوراک کی ترسیل میں مصروف تھے۔
امریکی مندوب نے خبردار کیا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور عالمی برادری کو اس معاملے پر سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
روس نے اس قرارداد پر ووٹنگ سے اجتناب کیا اور اس نے خلیجی ممالک کے دعوے پر شکوک ظاہر کیے کہ ان کی زمین ایران پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہو رہی۔
بحرین نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک کبھی بھی حملوں کے لیے استعمال نہیں ہوئے۔ ماسکو نے متبادل مسودے میں تمام فریقوں سے لڑائی روکنے کی اپیل کی تھی، لیکن یہ مسودہ مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C