پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بھارت سے آنے اور جانے والی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ے نوٹم جاری کیا ہے کہ بھارت سے آنے اور جانے والی پروازیں 6 اگست سے 5 ستمبر تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔
اجلاس میں پاکستان نے کشمیر کے معاملے کو اقوامِ متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ پاکستان نے بھارت کو چاول، کپاس، آم، سیمینٹ، چمڑے اور کھیلوں کے سامان سمیت تمام برآمدات بند کتنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بھارت سے ہر طرح کی تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان بھارت سے نہ کوئی سامان خریدے گا نہ بیچے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان بھارت کو چاول، کپاس، آم، سیمینٹ، چمڑا، کنو، سافٹ وئیر، الیکٹرک کا سامان، کارپٹ، گوشت اور دودھ سمیت بہت سی چیزیں برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان بھارت سے ادویات، مصالحہ جات اور کئی ایشیا منگواتا ہے لیکن اب پاکستان نے بھارت سے تمام طرح کی تجارت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی سفیر کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
قومی سلامی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستاناپنا سفیربھارت سے واپس بلا لے گا اور بھارتی سفیر کو رخصت کر دیا جائے گا۔ پاکستان نے بھارت سے تجارتی تعلقات بھی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دئے دیا ہے۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C