پاکستان نے بیلسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
👁️ 157 بار دیکھا گیا
پاکستان نے بیلسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے میں تعاون کے الزامات پر چار تجارتی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد برآمدی کنٹرول کے “سیاسی استعمال” کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نسیم زہرہ بلوچ کی طرف سے یہ بیان امریکی محمکہ خارجہ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی تیاری اور اس کے لیے تعاون فراہم کرنے پر تین چینی اور بیلا روس کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں کہا گیا تھا، ”امریکہ ان چار کمپنیوں کو نامزد کر رہا ہے، جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل میں ملوث رہی ہیں۔ امریکہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔‘‘
ہفتے کے روز پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا،” ہم امریکہ کے تازہ ترین اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں، ماضی میں ہم نے کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں، جہاں محض شک کی بنیاد پر فہرستیں بنائی گئیں یا پھر ان میں شامل اشیاء کے کسی کنٹرول لسٹ میں نہ ہونےکے باجود انہیں حساس سمجھا گیا۔‘‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ چند ممالک کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے رعایت دیتے ہوئے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے دائرہ کار کو ختم کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ صورتحال ہتھیاروں کی تیاری میں اضافے کا سبب بن رہی ہے اور اس سے علاقائی ہم آہنگی، ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے مقاصد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
پاکستان کے انگریزی اخبار روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں بیلاروس میں قائم منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ، عوامی جمہوریہ چین میں قائم ژیان لونگڈ ٹیکنالوجی ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ، تیانجن کریٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ اور گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔
ان پابندیوں کے مطابق نامزد کردہ اداروں کی امریکہ یا امریکی دائرہ اختیار میں موجود جائیدادوں اور ان سے وابستہ مفادات بند کر دیے گئے ہیں۔ مزید برآں نامزد افراد کی طرف سے 50 فیصد یا اس سے زیادہ کی بالواسطہ یا بلاواسطہ ملکیت رکھنے والے افراد یا ادارے بھی ان پابندیوں کے تابع ہیں۔
یہ اقدامات نامزد افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی لگاتے ہیں، جب تک کہ انہیں غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کرنے کے امریکی محکمے (او ایف اے سی) کی طرف سے مستثنیٰ قرار نہ دیا گیا ہو۔ مزید یہ کہ ان پابندیوں کے تحت نامزد افراد کا امریکہ میں داخلہ بھی روک دیا گیا ہے۔
تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں”سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معروضی طریقہ کار کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت‘‘ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C