پاکستان: کورونا وائرس سے ایک دن میں 148 ہلاکتیں، 5499 کیسز رپورٹ
👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان: کورونا وائرس سے ایک دن میں 148 ہلاکتیں، 5499 کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 148 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 5499 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47301 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 148 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.6 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16600 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 72381 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 83162 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5488 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 72619 ہو گئی ہے۔
صوبوں کی صورتحال
سندھ
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 274196 ہوگئی ہے جب کہ 4559 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 276535 ہے اور 7664 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21127 اور ہلاکتیں 225 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 108462 اور 2953 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15873 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 446 افراد انتقال کرگئے۔
گلگت بلتستان
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5204 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
اسلام آباد
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 70984 ہے اور اب تک 649 مریض انتقال کر چکے ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26299 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15546 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11831 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9142 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7422 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5178 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C