پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، محسن نقوی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، محسن نقوی
اسلام آباد(ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کے پی میں قیام امن کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ کہنا تھا کہ دہشت گردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اے این پی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، عوامی نیشنل پارٹی کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کو قربان کیا اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی کا یہ کہنا تھا کہ آج سیاسی و گروہی تفریق سے بلند ہو کر پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
ملاقات کے دوران صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے انسداد دہشت گردی کے لئے اے این پی کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو شہید کیا، اس جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C