پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
👁️ 50 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں کہیں بھی موجود ہوں گے، انہیں ختم کیا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ بات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کے دوران کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی حمایت کے ساتھ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور جہاں کہیں بھی دہشت گردوں کا بنیادی ڈھانچہ ملک کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے الزام عائد کیا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان میں تشدد کو فروغ دینے، امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور ترقیاتی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی حمایت کے ساتھ ایسے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مضبوط اور فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کو سیکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی کے معاملات اور بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 434 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3590 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C