پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ نے ایران جنگ بندی میں مزید توسیع کر دی
👁️ 159 بار دیکھا گیا
پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ نے ایران جنگ بندی میں مزید توسیع کر دی
واشنگٹن/اسلام آباد (ڈیلی اردو، اے پی، روئٹرز، اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے نئے دور کے انتظام کے لیے اب پاکستان کو مزید وقت مل گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ موجودہ جنگ بندی کے ختم ہونے سے صرف چند گھنٹے قبل پاکستان کی درخواست پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایران کی جانب سے ایک ’’متفقہ تجویز‘‘ کا انتظار ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ وہ جنگ بندی کو اس وقت تک برقرار رکھیں گے جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کر دی جاتی اور اس پر مذاکرات کسی ایک نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے، چاہے وہ نتیجہ جو بھی ہو۔ تاہم اس تناظر میں انہوں نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔
ٹرمپ کے اس اعلان سے وقتی طور پر دوبارہ لڑائی شروع ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ تاہم فریقین کے درمیان اختلافات اب بھی خاصے سنگین ہیں۔
ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کی بندش کے جواب میں امریکہ نے اس اہم آبی راستے اور ایرانی بندگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ جب تک یہ ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا۔ ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ پہلے ایران کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے قیام امن کے لیے ڈیل کرنا ہو گی۔
اس تنازعے کی وجہ سے اسلام آباد میں مذاکرات کا دوسرا دور تعطل کا شکار ہے۔ منگل کے دن امریکہ اور ایران کی طرف سے ایسے اشارے دیے گئے کہ اسلام آباد میں یہ مذاکرات بدھ کو شروع ہو سکتے ہیں۔ لیکن ابھی تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 615 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 534 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4814 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C