پاکستان کے احتجاج پر امریکہ نے کشمیر کا ’متنازع نقشہ‘ ہٹا دیا
👁️ 208 بار دیکھا گیا
پاکستان کے احتجاج پر امریکہ نے کشمیر کا ’متنازع نقشہ‘ ہٹا دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے اس کی درخواست پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم X سے ایک ایسی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، جس میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو انڈیا کا حصہ دکھایا گیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ نقشہ امریکہ کے تجارتی نمائندے Office of the United States Trade Representative (یو ایس ٹی آر) کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا۔ اس پوسٹ میں India اور United States کے درمیان تجارتی معاہدے کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں اور ساتھ ایک نقشہ بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں پورے جموں و کشمیر کو انڈیا کا حصہ دکھایا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ نقشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام کو اس پر اپنی غلطی کا احساس ہوا اور نقشے والی پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔
یاد رہے کہ کشمیر کا خطہ طویل عرصے سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع کا مرکز ہے۔ دونوں ممالک اس علاقے پر دعویٰ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں جنگیں بھی لڑ چکے ہیں، جبکہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 21 اپریل 1948 کو ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مرحلہ وار اقدامات تجویز کیے گئے تھے۔ تاہم بعد ازاں اختلافات کے باعث یہ معاملہ حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جموں و کشمیر کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نقشہ موجود ہے، جس میں اسے متنازع علاقہ قرار دیا گیا ہے اور اس کا حتمی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر انڈین اور پاکستانی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا۔ بعض انڈین صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ کشمیر انڈیا کا حصہ ہے اور پوسٹ میں کچھ غلط نہیں تھا، جبکہ پاکستانی صارفین نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت متنازع علاقہ ہے اور نقشے کی تصحیح درست اقدام تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 219 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C