پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کریں: ٹرمپ اور مودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
👁️ 376 بار دیکھا گیا
پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کریں: ٹرمپ اور مودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں دیوالی کی ایک تقریب کے دوران بھارتی نژاد افراد کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیرِ اعظم مودی سے گفتگو میں علاقائی امن پر بھی بات ہوئی۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا ذکر کیا کہ انہوں نے پہلے بھی بھارت اور پاکستان دونوں کو تنازع سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوئی، جسے انہوں نے ایک مثبت نتیجہ قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا، ''ہم نے کچھ دیر پہلے پاکستان کے ساتھ جنگ نہ کرنے پر بات کی۔ اور میرا خیال ہے کہ چونکہ اس میں تجارت بھی شامل تھی، اس لیے میں اس پر بات کر سکا، اور اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے اور یہ ایک بہت ہی اچھی بات ہے۔‘‘
خیال رہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس بھارت اور پاکستان نے 10 مئی کو ایک مفاہمت پر اتفاق کیا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک نے زمینی، فضائی اور بحری محاذ پر تمام فوجی کارروائیاں روکنے پر رضامندی ظاہر کی۔
یہ جنگ بندی صدر ٹرمپ کے اعلان کے تحت ہوئی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دہائیوں بعد ایسی شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں لڑاکا طیارے، ڈرونز، میزائل اور توپ خانہ استعمال ہوا، اور دونوں جانب تقریباً 70 افراد ہلاک ہوئے۔
ایک ہفتہ قبل بھی امریکی صدر نے اسی طرح کا دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مودی سے بات کی، جنہوں نے مبینہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے اسے یوکرین جنگ کے تناظر میں ماسکو کو تنہا کرنے کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا تھا۔
تاہم بھارت نے اس دعوے کی تردید کی اور وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیرِ اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ''عظیم شخصیت‘‘ اور ''عظیم دوست‘‘ قرار دیا، اور ان کے ساتھ اپنے طویل تعلقات کا ذکر کیا۔
اوول آفس میں دیوالی کی تقریبات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بھارت کے عوام کو اپنی ''گرم جوش مبارکباد‘‘ پیش کی اور کہا کہ انہوں نے ''آج ہی آپ کے وزیرِ اعظم سے بات کی ہے۔‘‘ انہوں نے اس گفتگو کو ''شاندار‘‘ قرار دیا اور کہا، ''ہم نے تجارت پر بات کی... وہ اس میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔‘‘
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دیوالی کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی امید ظاہر کی۔
مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک بیان میں کہا، ''صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور دیوالی کی گرم جوش مبارکباد کا شکریہ۔ روشنیوں کے اس تہوار پر، ہماری دونوں عظیم جمہوریتیں دنیا کو امید کی روشنی سے منور کرتی رہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں۔‘‘
ٹرمپ نے کہا کہ توانائی بھی ان کی گفتگو کا حصہ تھی، اور مودی نے انہیں یقین دلایا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری کو محدود کرے گا۔
مودی نے بھی کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی، لیکن اس میں کیا بات ہوئی، اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر اقدام کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے، جس سے اس سال بھارت سے درآمدات پر مجموعی امریکی ٹیکس کی شرح 50 فیصد ہو گئی ہے۔
امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی صورتحال کو ''دلچسپ‘‘ قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4531 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C