پاکستان: 16 ماہ میں دہشت گردی کے 2075 واقعات، 1215 افراد ہلاک اور 2600 زخمی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
پاکستان: 16 ماہ میں دہشت گردی کے 2075 واقعات، 1215 افراد ہلاک اور 2600 زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 16 ماہ کے دوران دہشت گردوں کے 2075 واقعات میں 1215 افراد ہلاک اور 2600 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے قومی اسمبلی کے ایوان میں تفصیلات پیش کردیں جس میں بتایا ہے کہ سال 2023ء میں دہشت گرد حملوں میں 930 افراد ہلاک اور 2 ہزار زخمی ہوئے، سال رواں کے ابتدائی چار ماہ میں 285 افراد ہلاک اور 600 افراد زخمی ہوئے۔
ملک بھر میں گزشتہ 16 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 2075 واقعات رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1140 دہشت گردی کے واقعات میں 756 افراد شہید ہوگئے اور ایک ہزار 786 افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے 626 واقعات میں 423 افراد شہید اور 734 افراد زخمی ہوئے۔ سندھ میں دہشت گردی کے 19 واقعات میں 16 ماہ کے دوران 14 افراد ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوئے۔
پنجاب میں 16 ماہ کے دوران دہشت گردی کے آٹھ واقعات میں 12 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے تین واقعات میں 9 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ خیبرپختون خوا میں 16 ماہ کے 1140 اور بلوچستان میں 898 واقعات رپورٹ ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورت حال بگڑ رہی ہے، افغانستان سے اتحادی فوج کی واپسی پر دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، دہشت گردی کے واقعات میں سرحد پار سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ سائبر اسپیس کے استعمال نے دہشت گرد تنظیموں کی رسائی میں اضافہ کیا۔
وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران 2208 انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیے گئے ان میں 89 دہشت گرد مارے گئے اور 328 گرفتار کرلیے گئے، قومی پالیسی برائے انسداد و تشدد و انتہا پسندی کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے لیے کابینہ سے منظوری کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5279 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C