پاک افغان سرحد پر نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج تعینات کردی، وزیر داخلہ شیخ رشید
👁️ 48 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج تعینات کردی، وزیر داخلہ شیخ رشید
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاک۔افغان سرحد کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز فورس اور دیگر نیم فوجی دستوں کو فرنٹ لائن پوزیشنز سے منتقل کردیا ہے کیونکہ فوج نے ان مقامات پر تعیناتی شروع کردی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی ایف سی بلوچستان اور نیم فوجی دستے کو سرحدی گشت سے واپس بلایا گیا تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب نیم فوجی دستوں کو تبدیل کرنے کے بعد فوج کے باقاعدہ دستے سرحد کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سرحد پار غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی آمدورفت کو روکنے اور پاکستان میں مسلح جوانوں اور عسکریت پسندوں کے داخلے کو روکنے کے لیے کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز، رینجرز سمیت نیم فوجی دستے سرحدوں پر تعینات تھے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن، اسمگلنگ وغیرہ سمیت دیگر امور سے نمٹا جاسکے تاہم افغانستان میں موجودہ غیر مستحکم صورتحال کا تقاضہ ہے کہ سرحد کے ساتھ باقاعدہ فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ فوج سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے اور اس اقدام سے افغانستان کی سرزمین یا ایرانی حدود سے تنازعات میں اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی۔
بعد ازاں مسلح افواج کے ذرائع نے بتایا تھا کہ موجودہ منظر نامے میں سب سے سنگین چیلنج صرف مہاجرین یا مہاجرین کی آڑ میں دہشت گردوں کی آمد کو روکنا ہی نہیں ہے، بلکہ افغان اہلکاروں یا طالبان جنگجوؤں کی نقل و حرکت بھی ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ جولائی کے شروع میں ایک ہزار سے زیادہ افغان اہلکار طالبان کے ڈر سے تاجکستان میں فرار ہوگئے، لیکن افغانستان کے شمالی علاقوں میں طالبان کی موجودگی اتنی مضبوط نہیں ہے جتنی پاکستان سے متصل علاقوں میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لہٰذا اگر افغان اہلکار لڑائی کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئے تو امکان ہے کہ طالبان ان کا پیچھا کریں گے اور تنازع پاکستان کے اندر پھیل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ افغان فضائیہ، طالبان پر حملہ کرنے کے لیے بغیر اجازت ہماری فضائی حدود استعمال کرے اور جوابی کارروائی میں عسکریت پسند پاکستانی مقامات پر حملہ کرکے ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیں۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان سیاست دان اور ان کی عسکری قیادت اپنے مسائل سے نمٹنا سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ پاکستانی سرزمین کسی بھی طرح افغان تنازع میں استعمال ہو اور ہم نے اس پالیسی کی افغان قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
بھارت نے 17 پاکستاننوں سمیت 23 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا
05/July/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
مالی میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کے نئے حملے، شمالی علاقوں میں شدید جھڑپیں
05/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
05/July/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی
05/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
05/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C