پاک بحریہ کا مشق سی اسپارک 22 کے دوران میزائل کا کامیاب مظاہرہ
👁️ 129 بار دیکھا گیا
پاک بحریہ کا مشق سی اسپارک 22 کے دوران میزائل کا کامیاب مظاہرہ
کراچی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے فائر پاور کے شاندار ڈسپلے کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلوں اور تارپیڈو کی فائرنگ کے ذریعے حربی تیاری اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
#PakNavy demonstrated combat readiness through Live Weapon Firing of Anti-ship Missiles & Torpedoes in North Arabian Sea. CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi along with Senior officers from Tri-Services witnessed the event. (1/2) pic.twitter.com/OhtC5UlxIX
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) March 13, 2022
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہوائی جہاز اور آبدوز نے کامیابی سے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور تیاری کی توثیق کی۔
لائیوویپن فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 22 کے سی فیز کے اختتام پرکیا گیا۔ مشق کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں اورحربی تیاری کی جانچ اور توثیق تھا۔
اس موقع پر امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور قومی بحری مفادات کے دفاع کے لیے اس کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاک بحریہ جنگ کے تمام شعبوں میں ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز سے لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C