پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی موٹروے پر لینڈنگ کی مشق اور ریفیولنگ
👁️ 62 بار دیکھا گیا
پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی موٹروے پر لینڈنگ کی مشق اور ریفیولنگ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک فضائیہ نے لاہور، اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی جس میں مختلف لڑاکا ااور تربیتی طیاروں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی مختلف اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ موٹروے پر لینڈنگ کے بعد اپنے ائیر بیسز واپسی سے پہلے ان جہازوں کی ریفیولنگ بھی کی گئی۔
https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1313837400871907328?s=19
مشق میں حصہ لینے والے ہوابازوں اور زمینی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے اور قوم کے لیے واقعی سرمایہء افتخار ہے۔انہوں نے گزشتہ سال 27 فروری کو دشمن کو بھرپور جواب دینے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فضائیہ میں باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقیں پاک فضائیہ کی حربی تیاریوں کے سلسلے کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے مختلف اداروں بالخصوص نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا جنہوں نے ان مشقوں کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
اس مشق کا بنیادی مقصد جنگی حالات میں ملک کی وسیع و عریض سڑکوں کے جال کو بطور رن وے استعمال کرتے ہوئے حربی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پاک فضائیہ کے لڑاکا ہوا بازوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز، مراد سعید اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ نے استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C