پاک فضائیہ کے 4 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
پاک فضائیہ کے 4 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک فضائیہ کے 4 افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے 4 ائیر افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے’۔
بیان میں کہا گیا کہ’ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل خالد محمود، ائیر وائس مارشل اسد عامر پیرزادہ، ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ اور ائیر وائس مارشل محمد عرفان شامل ہیں’۔
ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے ائیر وائس مارشل خالد محمود نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔
انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملیٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔
ائیر وائس مارشل اسد عامر پیر زادہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور اپنے کیرئیر میں انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر نیٹ ورکس بیسز اور کمانڈنٹ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ اصغر خان اکیڈمی کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔
انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملیٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے افسر ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
انہوں نے کیرئیر کے دوران انجینرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
ایئروائس مارشل سلمان عباس ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ائیرکرافٹ انجینئرنگ) بھی تعینات رہے اور انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملیٹری) سے نوازا گیا۔
پاک فضائیہ میں ترقی پانے ولے ائیر وائس مارشل محمد عرفان نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کی اور کیرئیر میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر JF-17 تھنڈر پروجیکٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیے۔
انہوں نے کامرہ میں ایویانکس پروڈکشن فیکٹری کے ڈپٹی منیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں اور انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملیٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15548 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5185 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C