پرل ہاربر: بھارتی ائیرچیف کا امریکہ دورہ کے دوران اچانک حملہ، متعدد ہلاکتیں
👁️ 74 بار دیکھا گیا
پرل ہاربر: بھارتی ائیرچیف کا امریکہ دورہ کے دوران اچانک حملہ، متعدد ہلاکتیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برساں دیں۔ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔
حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔
جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ ’آر کے ایس بھدوریہ‘ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب محفوظ رہے۔ بھارتی ائرچیف پیسیفیک ائرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکیورٹی سیکیورٹی امور پر بات چیت کےلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ پرل ہاربر وہ مشہور فوجی اڈہ ہے جس پر 7 دسمبر 1941 کو جاپانی فضائیہ نے اچانک حملہ کیا تھا جس سے 8 امریکی بحری جہاز اور 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 9 بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C