پرویز مشرف امریکہ کا ملازم اور کرپٹ تھا: سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا انکشاف
👁️ 70 بار دیکھا گیا
پرویز مشرف امریکہ کا ملازم اور کرپٹ تھا: سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو رواں ہفتے کے دوران خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سُنائی گئی۔ اس فیصلے پر پاکستان میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے کی مخالفت اور حمایت میں لفظی جنگ پُورے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ دونوں اطراف سے پُرانی پُرانی پوسٹس اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ٹویٹر پر سامنے آئی ہے جس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ حمید گُل ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ جنرل پرویز مشرف امریکا کا ایک ملازم تھا تھا، اس لیے میں نے شروع میں ہی اپنی راہیں اُس سے جُدا کر لیں۔ حالانکہ وہ میرا سٹوڈنٹ تھا۔
جنرل مشرف کے بارے میں جنرل حمید گل کے خیالات۔انکا کہنا ہے کہ “وہ امریکی سرونٹ تھا اور کرپٹ بھی “pic.twitter.com/QcyIptVMOq
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) December 19, 2019
اس نے میرے ماتحت بھی کام کیا اور وہ بھی مجھے اپنا رول ماڈل سمجھتا تھا۔ وہ اکثر میرے حوالے دیا کرتا تھا۔ جہاں تک اُس کے ”سب سے پہلے پاکستان“ کے نعرے کا تعلق تھا، وہ دراصل خود کو سب سے آگے رکھنے کا ایک بہانہ تھا اور وقت نے بھی یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک کرپٹ آدمی تھا۔اُس کا ”سب سے پہلے پاکستان “ کا نعرہ اپنی جگہ جس کے ساتھ پاکستانی عوام جُڑے ہوئے تھے۔ مگر اس بات کو آپ چھوڑ دیجیے۔
جنرل مشرف نے ایجوائر روڈ پر ایک ملین ڈالر مالیت کا ایک فلیٹ خریدا، وہ پیسہ کہاں سے آیا۔ جب اینکر نے سوال کیا کہ مشرف کا کہنا تھا کہ میں نے بے شک فلیٹ خریدا ہے، میں اب لیکچرز سے پیسے اکٹھے کر کے کما رہا ہوں۔ جس پر جنرل حمید گُل نے کہا کہ انہیں یہودی پیسے دے رہے ہیں۔
شمعون پیریز نے 2003ء میں امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک یہودی کے طور پر میں نے کبھی اس بات کا تصور نہیں کیا تھا کہ وہ وقت بھی آئے گا جب میں بستر پر سونے سے قبل پرویز مشرف کی لمبی عمر کی دُعائیں کر رہا ہوں گا۔ سو مشرف یہودیوں کا پروردہ ہے، اسے ہمارا آدمی نہ سمجھا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C