پشاور: اسلام قبول نہ کرنے پر ہندو شہری فائرنگ سے ہلاک
👁️ 170 بار دیکھا گیا
پشاور: اسلام قبول نہ کرنے پر ہندو شہری فائرنگ سے ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک ہندو شہری کو مبینہ طور پر زبردستی اسلام قبول کروانے کی کوشش کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کے روز پوسٹل کالونی میں پیش آیا، جب 56 سالہ ندیم امین اپنے کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہے تھے۔ ندیم ایک سرکاری ادارے میں سینیٹری ورکر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اسے چارسدہ سے گرفتار کر لیا۔ بھانہ ماڑی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اجمل حیات نے تصدیق کی ہے کہ ملزم مشتاق نے ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کر کے ندیم امین کو ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
مقتول کے بھائی ساگر امین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم مشتاق گزشتہ دو سے تین ماہ سے ندیم امین پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ انکار پر اس نے ندیم کو سر میں گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
مقتول کے دوسرے بھائی اویناش نے بتایا کہ ان کے بھائی کے دوستوں نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ ایک شخص انہیں اسلام قبول کرنے کے لیے مسلسل تنگ کر رہا ہے، تاہم ندیم نے کبھی گھر میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
ندیم امین کے پسماندگان میں ان کی بیوی، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C