پشاور اور کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دو اہلکار ہلاک
👁️ 352 بار دیکھا گیا
پشاور اور کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دو اہلکار ہلاک
پشاور + کراچی (نمائندگان ڈیلی اردو ) پاکستان کے شہر پشاور اور کراچی میں پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پشاور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار عاطف خان کو دہشت گردوں نے براہِ راست فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق عاطف خان پشاور پولیس لائنز میں تعینات تھے اور وہ نواحی علاقے متھرا چار پریزہ کے رہائشی تھے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کو نشانہ بنایا، جو میمن گوٹھ تھانے میں ڈیوٹی پر جانے والے تھے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاک اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4037 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C