پشاور میں دھماکا، کالعدم لشکرِ اسلام کے بانی مفتی منیر شاکر ہلاک، چار افراد زخمی
👁️ 170 بار دیکھا گیا
پشاور میں دھماکا، کالعدم لشکرِ اسلام کے بانی مفتی منیر شاکر ہلاک، چار افراد زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدوود میں ایک بم دھماکہ کے نتیجے میں مذہبی شخصیت مفتی منیر شاکر ہلاک ہوگئے ہیں۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق مفتی منیر شاکر کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور دھماکے میں ان کی ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی۔
ہسپتال کے ترجمان کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہسپتال میں مفتی منیر شاکر کی موت واقع ہوئی ہے۔
ارمڑ تھانہ کے ایس ایچ او نور محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ مفتی منیر شاکر عصر کی نماز کے لیے جیسے ہی مسجد میں داخل ہوئے اس وقت پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز پھٹ گیا، جس کے سبب ابتدائی طور ہر مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایس ایس پی پشاور مسعود احمد نے بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے ایسا لگتا ہے کہ مفتی منیر شاکر پرحملہ دستی بم سے کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر کی جان کو خطرہ تھا اور انھیں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی شاخ داعش خراسان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔
مفتی منیر شاکر نے چند روز پہلے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ انھیں وٹس ایپ پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان دھمکیوں کے سکرین شاٹس انھوں نے مقامی تھانے میں شواہد کے ساتھ جمع کروا دیے ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں گزشتہ چند ہفتوں سے مذہنی شخصیات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہے۔ کچھ ہفتے قبل اکوڑہ خٹک کی جامعہ حقانیہ میں ایک بم دھماکے میں مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم پر بھی مسجد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔
مفتی منیر شاکر کون تھے؟
مفتی منیر شاکر اس وقت منظر عام پر آئے جب انھوں نے کالعدم لشکر اسلام نامی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔ اس کے بعد 2004 اور 2005 میں خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں کالعدم انصار الاسلام اور کالعدم لشکر اسلام کے مابین لڑائی شروع ہوئی اور منیر شاکر روپوش ہوگئے۔
اس کے بعد لشکر اسلام کی قیادت منگل باغ کو سونپی گئی تھی۔ منگل باغ کی قیادت میں لشکر الاسلام اور انصار اسلام کے درمیان لڑائیاں اس کے بعد بھی جاری رہیں جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔
کچھ عرصہ روپوش رہنے کے بعد مفتی منیر شاکر نے ہنگو میں درس و تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا مگر بعد میں وہ پشاور کے علاقے ارمڑ منتقل ہوگئے۔
مفتی منیر شاکر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کافی مشہور ہوئے تھے۔ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 93 ہزار فالورز موجود ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع لکی مروت اور بنوں میں 4 مختلف پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا گیا تھا اور کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C