پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے شیڈو گورنر سمیت 3، سی ٹی ڈی اور فوج کے 4 اہلکار ہلاک
👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے شیڈو گورنر سمیت 3، سی ٹی ڈی اور فوج کے 4 اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شیڈو گورنر کمانڈر عبدالرحیم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کے دن پشاور کے حسن خیل علاقے میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے جانے والے ایک آپریشن میں ایک ہائی ویلیو کمانڈر سمیت تین دہشت گرد جبکہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اور فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ عبدالرحیم نامی کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری پر 60 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی رکھی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق عبدالرحیم نامی کمانڈر چھبیس مئی کو کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ کی ہلاکت کا بھی ذمہ دار تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کے سب انسپکٹر تاجمیر شاہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم سمیت دو فوجی
سپاہی محمد ادریس اور سپاہی بدام گل بھی ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق آپریشن میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں یہ بات رپورٹ سامنے آئی تھی کہ خیبرپختونخوا میں عسکریت پسند صوبے کے مختلف اضلاع میں پھیلتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ صوبے کے کے 9 اضلاع میں دہشت گردی کے حملے ہوئے۔
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز (پی آئی پی ایس) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں جون میں پاکستان میں 27 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، ان حملوں میں سے 21 خیبرپختونخوا اور 6 بلوچستان میں رپورٹ ہوئے، جب کہ پچھلے ماہ ان حملوں کی تعداد 36 تھی۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے عسکریت پسند گروپوں کا سب سے بڑا ہدف رہے ہیں، حالیہ ہفتوں کے دوران تعلیمی ادارے، خاص طور پر لڑکیوں کے اسکول، پولیو کارکنان، قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنما ان حملوں کی زد میں آئے ہیں۔
پی آئی پی ایس نے جون کے لیے اپنی ماہانہ سیکیورٹی جائزے رپورٹ میں بتایا کہ جون میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر مقامی طالبان گروپوں نے خیبرپختونخوا میں 21 دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، اور یہ تعداد پچھلے مہینے کے مقابلے میں دو زیادہ ہیں۔
ان حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 19 سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شامل تھے۔
جون 2024 کے دوران، بلوچستان میں دہشت گردی کے کل 6 واقعات ہوئے، جن میں سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 14 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کی پولیس نے جون میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 5 کارروائیاں کیں، پچھلے مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، ان کارروائیوں میں 17 دہشت گرد مارے گئے، اور 3 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کردہ 5 میں سے 4 آپریشن خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں ہوئے، جب کہ ایک آپریشن کراچی میں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خوست کی فضاؤں میں ڈرونز پر طالبان کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس
26/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9186 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5275 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C