پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک افغان سمیت 3 پاکستانی طالبان ہلاک
👁️ 349 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک افغان سمیت 3 پاکستانی طالبان ہلاک
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا۔ عبداللہ عرف جواد پشاور میں 18 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا، جن میں 12 پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار، 2 ایف سی اہلکار اور دیگر جوان بھی نشانہ بنے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد گروہ پولیس موبائلوں کو نذر آتش کرنے، بھتہ خوری، آئی ای ڈی دھماکوں اور فائرنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ یہ گروہ کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھتا تھا اور غیر ملکی ہینڈلرز اور فنڈنگ کے ساتھ مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3494 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2611 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C