پشاور میں فوجی کانوائے پر شدت پسندوں کا حملہ، 4 اہلکار اور 6 شدت پسند ہلاک، 4 اہلکار شدید زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پشاور میں فوجی کانوائے پر شدت پسندوں کا حملہ، 4 اہلکار اور 6 شدت پسند ہلاک، 4 اہلکار شدید زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے متنی شریکرہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 6 شدت پسند مارے گئے حملے میں 4 سیکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔
آپریشن کے باعث کوہاٹ روڈ دونوں اطراف سے کئی گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا تاہم رات کو آپریشن کے اختتام کے بعد روڈ کلیئر کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متنی شریکرہ کے کھوئی حسن خیل کے مقام شیخ نالہ نواب گھٹ کے مقام پر اس وقت آرمی اور ایف سی کے کانوائے پر حملہ کیا گیا جب قافلہ کوہاٹ سے واپس پشاور آرہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر عبدالرحیم گروپ نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے باعث آرمی اور ایف سی کے نو سے دس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پشاور کے علاقے متنی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلہ پر شرپسندوں کا حملہ، پشاور پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب، پاکستانی فوج کے تین اہلکار زخمی، ایک راہگیر ہلاک، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔#Mattani #Peshawar #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 3, 2022
اس موقع پر آرمی، پولیس، سی ٹی ڈی اور ایف سی کے تازہ دستے پہنچ گئے جس کے بعد دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ ہوئی، تین سے زائد گھنٹے تک آپریشن جاری رہا جس کے نتیجے میں عبد الرحیم گروپ کے 6 شدت پسند مارے گئے جبکہ جبکہ ایک شدت پسند کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی کے دو جبکہ پاکستان آرمی کے 2 سپاہی پناہ اور شمس ہلاک ہوگئے اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کی زد میں آکر ایک عام شہری بھی مارا گیا۔ جبکہ کئی شہری زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سپاہی آصف خان، شکور، نادر، عادل اور وسیم وغیرہ شامل ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C