پشاور میں چیک پوسٹ اور پولیس گاڑی پر حملے، پولیس افسر سمیت متعدد اہلکار زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
پشاور میں چیک پوسٹ اور پولیس گاڑی پر حملے، پولیس افسر سمیت متعدد اہلکار زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں دو مختلف حملوں میں پولیس افسر سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کا پولیس موبائل وین پر ہینڈ گرینڈ حملہ، سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سب انسپکٹر فرید خان سمیت دو دیگر کانسٹیبل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کا علاج جاری ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1483482322431352836?t=JkMQNcUuMigy6tcozNELtg&s=19
دوسری جانب حیات آباد انڈسٹریل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان کی گرفتار ی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ تاہم آزاد ذرائع کے مطابق حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر بڈھ بیر حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس اہکار تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں موبائل ڈیوٹی پر تھے، زخمیوں میں فرید خان، خواص خان اور میرعالم شامل ہیں، پولیس موبائل وین حملہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حیات آباد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C