پشاور پولیس کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
👁️ 30 بار دیکھا گیا
پشاور پولیس کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاشف آفتاب عباسی نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، شینے گروپ کے کے خلاف متنی کے علاقے میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے وقت کمپاؤنڈ میں 5 سے 6 دہشت گرد موجود تھے، جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ایک گروپ شینے کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں 10 سے 12 لوگ شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان سے پانچ کلو کے قریب باردوی مواد بھی برآمد کیا گیا، جو شہر میں بڑی کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اپنی استعداد کار کو بڑھا رہا ہے، متنی اور ادیزی کے علاقوں میں ٹی ٹی پی کے کارندے موجود ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5231 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C