01/October/2026

پشین کے بوستان میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

👁️ 112 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشین کے بوستان میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

پشین کے بوستان میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع پشین کے علاقے بوستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

سرکاری حکام کے مطابق حملہ بدھ کی شب بوستان میں واقع پولیس تھانے پر کیا گیا۔ پولیس اہلکار سلیم خان نے بتایا کہ تقریباً 30 سے 40 مسلح افراد نے تھانے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے اور تھانے کی حفاظت کے لیے پشین سے مزید پولیس نفری بوستان روانہ کردی گئی۔ رات گئے تک علاقے میں فائرنگ اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حملہ آوروں نے تھانے کے باہر کھڑی تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ حملے کے محرکات اور مسلح افراد کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔

بوستان کوئٹہ سے تقریباً 35 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے اور پشین ضلع کا اہم علاقہ ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پشین اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے واقعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ بوستان سے آگے کوئٹہ ژوب شاہراہ پر خانوزئی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل زیارت کراس کے علاقے میں کسٹمز کے ویئر ہاؤس پر حملے میں سکیورٹی فورسز کے 6 اہلکاروں سمیت محکمہ کسٹمز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

حکام نے اس کارروائی کے دوران جوابی فائرنگ میں 10 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C