پنجاب: خانیوال میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
👁️ 51 بار دیکھا گیا
پنجاب: خانیوال میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی کو چار روز قبل گاؤں عزیزآباد سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کرکے کھیتوں میں کھاد کے گٹے میں پھینک دیا گیا تھا، بچی کی لاش تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب بچی کی لاش ملنے پر ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جہانیاں روڈ بلاک کرکے ٹائر جلائے جب کہ کراچی سے آنے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک لیا۔
ورثا کا کہنا تھا کہ بچی کے لاپتا ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی تھی تاہم درخواست کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اگر پولیس کارروائی کرتی تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کر لی اور متعلقہ تھانہ کہنہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C