پنجاب: محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری
👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب: محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب میں محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کردیے گئے، جس میں تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کردیے، جس میں امام بارگاہوں اور مجالس کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے تمام حساس مقامات پر واک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مجالس کیلئے 3 تہہ پر مشتمل سیکیورٹی کور یقینی بنایا جائے اور مجالس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیا جائے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ منتظمین مجالس سے قبل فزیکل سیکیورٹی چیک کو یقینی بنائیں گے اور مجالس میں آنے والے ہر شہری کومیٹل ڈیٹیکٹر سے لازمی چیک کیا جائے جبکہ داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی سے فوٹیج بنائی جائے۔
لاؤڈ اسپیکر کا صرف مجلس کی حدود تک استعمال، وقت کی پابندی لازمی ہوگی، نیاز، لنگر اور سبیل کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے چیک کرایا جائے۔
کارپارکنگ مجالس سے کم ازکم 200 میٹر کے فاصلے پر بنائی جائے، مقامی امن کمیٹیاں بھی پرامن انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C