پنجاب: میانوالی میں دہشت گردوں کا راکٹ، دستی بموں سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
👁️ 49 بار دیکھا گیا
پنجاب: میانوالی میں دہشت گردوں کا راکٹ، دستی بموں سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق حملہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا جبکہ پنجاب پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملے میں پولیس کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے اہلکاروں کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ نواں حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔
جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی میانوالی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5282 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C