پنجاب: میانوالی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے تین شدت پسند ہلاک
👁️ 92 بار دیکھا گیا
پنجاب: میانوالی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے تین شدت پسند ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے مکڑوال میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ تین شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈیلی اردو کو پاکستانی حکام نے بتایا کہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کو ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی شدت پسند مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ مقامی سکیورٹی فورسز کی نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ مکڑوال میں ڈرون حملے میں ان کے تین ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان نے اس حملے کو “امریکی ڈرون حملہ” قرار دیا ہے، تاہم اس دعوے کی نہ تو حکومتی سطح پر تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی آزاد ذرائع سے اس کی توثیق ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 21 اپریل کو بھی میانوالی کے علاقے مکڑوال میں سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے 10 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکڑوال اور اطراف میں دہشتگردوں کے خلاف نگرانی اور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C