پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز: القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کے 89 دہشت گرد گرفتار
👁️ 486 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز: القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کے 89 دہشت گرد گرفتار
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار دہشت گردوں میں 14 لاہور سے، 14 راولپنڈی سے، سات فیصل آباد سے، سات بہاولپور سے، چھ جھنگ سے، چھ سرگودھا سے، پانچ ساہیوال سے، چار گوجرانوالہ سے جبکہ تین، تین بہاولنگر اور گجرات سے پکڑے گئے۔
بیان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں سے 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، پانچ داعش (اسلامک اسٹیٹ) سے، جبکہ دو، دو دہشت گرد القاعدہ، حزب التحریر اور جئے سندھ سے وابستہ تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیوں کے دوران 20.2 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 85 ڈیٹونیٹر، 183 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 717 کالعدم تنظیموں کے پمفلٹس اور میگزینز، ڈیٹونیٹنگ کورڈ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 87 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار دہشت گرد اہم سرکاری اور حساس عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سی ٹی ڈی پنجاب چوکس ہے اور دہشت گردوں و ریاست مخالف عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے کی سیکیورٹی سرگرمیوں میں مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے 13 ہزار 521 کومبنگ آپریشنز کیے، جن میں پانچ لاکھ 52 ہزار 692 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ان کارروائیوں میں 1131 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 1061 مقدمات درج ہوئے اور 906 مختلف برآمدگیاں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C