پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں لکھانی چیک پوسٹ پر پاکستانی طالبان کا بڑا حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 159 بار دیکھا گیا
پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں لکھانی چیک پوسٹ پر پاکستانی طالبان کا بڑا حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا، جسے پولیس کی جوابی کارروائی میں ناکام بنا دیا گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق خیبرپختونخواہ بارڈر سے متصل تونسہ کے علاقے میں واقع لاکھانی چیک پوسٹ حملے میں دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 کے درمیان تھی، جنہوں نے رات گئے اچانک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور منظم جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق علاقے کو فوری طور پر سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور انہوں نے ممکنہ طور پر بارڈر پار سے منظم ہو کر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی علاقے میں سحری کے وقت ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔ حالیہ واقعہ شدت پسندوں کی جانب سے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C