25/April/2025

پہلگام حملہ: اشتعال انگیزی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان وزیر دفاع

👁️ 104 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پہلگام حملہ: اشتعال انگیزی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان وزیر دفاع

پہلگام حملہ: اشتعال انگیزی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان وزیر دفاع

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان صورتحال اشتعال انگیزی کی جانب نہیں جائے گی تاہم اس کا امکان ہے اور ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار ہیں۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد انڈین اقدامات اور پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بس اسی کا جواب دے رہے ہیں جو انڈیا نے پچھلے 24 گھنٹوں کے درمیان کیا ہے۔

’ہمیں اس پر جواب دینا ہو گا اسی انداز اور زبان میں۔‘

پاکستانی فوج ممکنہ اشتعال یا لڑائی سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی تیار ہیں ہمیں تیاری کی ضرورت نہیں، ہم کسی بھی قسم کے واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔‘

تاہم پاکستانی وزیر دفاع نے انڈین پولیس کی جانب سے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر دو پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے نوٹسز کے بارے میں کہا کہ ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

انڈیا کا الزام ہے کہ پاکستان کشمیر میں مسلح عکسریت پسند گروہوں کو مسلح کر رہا ہے یا انھیں مالی معاونت دے رہا ہے۔

اس نکتے پر بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پاکستان کی جانب سے دراندازی ناممکن ہے۔ کیونکہ دونوں ممالک کی سرحد پر سینکڑوں یا ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں فوجی کھڑے ہیں۔

پاکستانی سرزمین پر موجود عسکریت پسند گروپوں جنھوں نے ماضی میں کشمیر میں حملے کیے کے بارے میں پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ غیر ضروری ہیں، ماضی کی بات ہیں۔

انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کے اعلان کو پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ زندہ رہے۔

’یہ معاہدہ ایک کامیاب معاہدہ ہے، ہم اس کے لیے ورلڈ بینک کے پاس جائیں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا حصول ہمارا حق ہے اور انڈیا نے اس کو معاہدے میں تسلیم کیا ہے۔

بھارت کی آبی دہشت گردی: پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ دینے کا اعلان

انڈیا کے وزیر برائے آبی وسائل سی آر پاٹیل نے کہا ہے کہ ’انڈین حکومت ایسی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پاکستان کو ایک قطرہ پانی نہ مل سکے۔‘

پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور انڈیا کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کو معطل کرنے سے سلسلے میں انڈیا میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ ’انڈین وزیر اعظم مودی نے اس سلسلے میں کئی ہدایات جاری کی تھیں اور یہ اجلاس اسی پر عملدرآمد پر غور کرنے کے لیے ہوا تھا۔‘

وزیر آبی وسائل پاٹیل کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ ’اس کے لیے مختصر، درمانی اور طویل مدت کے تین مرحلے کی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے انڈیا سے ایک قطرہ پانی بھی پاکستان نہ جا سکے۔‘

اس اجلاس کی صدارت انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ نے کی تھی اور اس اجلاس میں انڈین وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔ اجلاس میں امت شاہ نے ان اقدامات کے موثر نفاذ کے لیے کئی تجاویز پیش کیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C