پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا
👁️ 69 بار دیکھا گیا
پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ نالائق، نااہل حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، ہم چاہتے ہیں ملک میں معاشی انصاف ہو۔
"اس وقت ملک میں عوام کو نہ تو سیاسی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی آزادی اظہارِ رائے۔ قائد اعظم، قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں سے حاصل کیے جانے والے عوام کے جمہوری حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔”@BBhuttoZardari
(1/3) pic.twitter.com/zmNREpkROG— PPP (@MediaCellPPP) October 9, 2019
بلاول نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، ہم فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے عہدیدار آزادی مارچ میں تعاون اور ان کا استقبال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کی مناسبت سے 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا، اگلے مہینے میں پنجاب میں انٹری دیں گے۔
بلاول نے کہا کہ فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں سندھ حکومت تعاون کرے گی، ملک میں سیاسی آزادی نہیں، جمہوری حقوق پامال ہورہے ہیں، جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گیا ہے، گیس،بجلی سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی لیکن اگر کٹھپتلی حکومت نے جمہوری راستے بند کیے تو ہم بھی دھرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔@BBhuttoZardari
(2/3) pic.twitter.com/bTe4FO71jz— PPP (@MediaCellPPP) October 9, 2019
بلاول نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانا بھی دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد آرہے ہیں، عمران خان بریانی بنوانا شروع کردیں، مولانا فضل الرحمٰن نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جینا ہوگا مرنا ہوگا، دھرنا ہوگا، دھرنا ہوگا۔
“جب پارلیمان، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نیب کا راستہ نہیں رہتا تو واحد راستہ دھرنا رہ جاتاہے۔
آج مولانا فضل الرحمن نے یہ قدم اٹھایا ہے کل پاکستان پیپلز پارٹی بھی یہ قدم اٹھا سکتی ہے۔”@BBhuttoZardari
(3/3) pic.twitter.com/NEEljXLxmb— PPP (@MediaCellPPP) October 9, 2019
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں دھرنا سیاست سے گریز کرنا چاہیے، حکومت آپشنز بند کرتی جارہی ہے، آج مولانا نے یہ قدم اٹھایا کل پیپلزپارٹی بھی یہ قدم اٹھا سکتی ہے، دھرنا دینا جمہوری حق ہوتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب کوئی اور آپشن نہیں ہوگا تبھی مولانا نے احتجاج کا اعلان کیا ہے کل ہم بھی کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی شروع سے کہہ رہی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی اخلاقی حمایت کرتی ہے تاہم واضح طور پر ابھی تک یہ نہیں کہا گیا کہ آیا پیپلز پارٹی خود اس مارچ کا حصہ ہوگی یا نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C