پی کے 108 کے انتخابات میں دھندلی: آزاد امیدوار نے وسطی کرم میں احتجاجی دھرنا دیدیا
👁️ 176 بار دیکھا گیا
پی کے 108 کے انتخابات میں دھندلی: آزاد امیدوار نے وسطی کرم میں احتجاجی دھرنا دیدیا
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم حلقہ پی کے 108 کے انتخابی نتائج کے خلاف آزاد امیدوار حاجی سیف اللہ چمکنی نے وسطی کرم کے علاقے بدامہ میں احتجاجی دھرنا شروع کردیا اور دوبارہ الیکشن کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
وسطی کرم کے علاقہ بدامہ میں احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سیف اللہ چمکنی اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پی کے 108 میں دھاندلی ہوئی ہے اور سازش کے ذریعے اسے ہرایا گیا ہے اس وجہ سے انتخابی انہیں کسی صورت قبول نہیں اور ان کا احتجاج دوبارہ الیکشن کے اعلان تک جاری رہے گا۔
حاجی سیف اللہ خان اور دیگر قبائلی عمائدین نے الیکشن کمیشن مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں اس حلقے کا سرکاری طور پر نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے اور امیدواروں کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔
پی کے 108 میں جے یو آئی کے امیدوار ریاض شاہین نے 11948 ، آزاد امیدوار ملک جمیل نے 11517 اور حاجی سیف اللہ چمکنی نے 6161 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C