چارسدہ: داعش کے حملے میں معروف عالم دین مولانا محمد ادریس ہلاک
👁️ 307 بار دیکھا گیا
چارسدہ: داعش کے حملے میں معروف عالم دین مولانا محمد ادریس ہلاک
چارسدہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مسلح حملے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی سرپرست اور عالم دین مولانا محمد ادریس ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل اتمانزئی کے علاقے طارق آباد میں پیش آیا، جہاں مولانا محمد ادریس اپنے گھر سے مدرسہ جامعہ نعمانیہ جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے محافظ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق واقعے کو ابتدائی طور پر منظم ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں اور قریبی مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کے مطابق مولانا ادریس کو دو گولیاں لگیں، ایک گردن اور دوسری سر کے پچھلے حصے میں، اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ بعد ازاں ان کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، چارسدہ کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
مولانا محمد ادریس کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ترنگزئی میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سہیل آفریدی بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
اس واقعے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
بعد ازاں اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش خراسان نے قبول کر لی ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اس کے جنگی نیٹ ورک کا حصہ تھی۔
داعش ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان میں مذہبی شخصیات، سکیورٹی فورسز اور اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہی ہے۔
مزید بتایا جاتا ہے کہ داعش خراسان خطے میں متعدد خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے، جن میں شیعہ اور سکھ برادریوں سمیت مختلف مذہبی گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حالیہ برسوں میں یہ گروہ خطے میں شدت پسند کارروائیوں میں سرگرم رہا ہے۔
سکیورٹی ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ عرصے کے دوران مذہبی رہنماؤں، سیاسی شخصیات اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ایک تشویشناک رجحان ہے، جس نے خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 404 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 366 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3465 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C