چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والی خاتون طیبہ فاروق منظر عام پر آگئی، سنسنی خیز انکشافات
👁️ 47 بار دیکھا گیا
چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والی خاتون طیبہ فاروق منظر عام پر آگئی، سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ویڈیو بنانے والی خاتون کا پہلا انٹرویو سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیبہ فاروق نامی خاتون نے کہا کہ میرے خاوند فاروق نول کی رہائی کے لئے چئیرمین نیب نے مجھ سے ناجائز تعلق قائم کرنے کی کوشش کی اور معاملے کو منظرعام پر لانے کی پاداش میں ایک ہی دن (21مئی) میں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مختلف نوعیت کی تین مقدمے درج کروا دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ میری خبر روک کر میڈیا کو خاموش کر دیا گیا ہے ۔ طیبہ فاروق کا کہنا تھا کہ میں چئیرمین نیب کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی محتسب سے لے کر سپریم جوڈیشل کونسل تک ہر فورم سے رجوع کروں گی۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں جن لوگوں نے جمعہ کو میرے خلاف پریس کانفرنس کی وہ سارے نیب مقدمات میں ملزم ہیں۔
”سردار اعظم رشید لاہور میں جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہیں جن کے خلاف 2018ء میں نیب کو درخواست دی تھی۔
“ انہوں نے کہا کہ جس مقدمے میں وہ مدعی ہیں پریس کانفرنس کرنے والوں نے انہیں ملزم بنا کر پیش کیا۔ طیبہ فاروق کا کہنا تھا کہ میں نے چئیرمین نیب کی ویڈیو ان سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران مختلف اوقات میں ان کے رویے سے تنگ آکر ایکسپوز کرنے کے لیے بنائیں۔
طیبہ فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے مجھے شوہر کے ہمراہ بغیر کسی ابتدائی انکوائری کے صرف ایک شکایتی درخواست پر 15 جنوری کو گرفتار کیا۔
میں نے یا میرے شوہر نے کبھی کرپشن کی اور نہ دھوکہ دیا۔ مجھے شوہر سمیت نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔
15 جنوری 2019ء کی صبح میرے شوہر کو نیب نے اسلام آباد سے حراست میں لیا۔ اسی رات نیب نے رات ساڑھے 12 بجے مجھے بھی پکڑ لیا۔ ہمیں موٹر وے کے ذریعے نیب لاہور لے جایا گیا اور اگلے دن سہ پہر چار بجے ہمیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ مجھے نیب عدالت نے جیل بھجوا دیا اور دو مئی کو ضمانت پر میری رہائی ہوئی۔مجھے ضمانت پر رہائی مل گئی مگر شوہر تاحال جیل میں ہیں۔
طیبہ فاروق نے نیب کے چیئرمین کو چیلنج کیا کہ وہ سامنے آئیں اور بات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میرے پاس کوئی سکیورٹی موجود نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4581 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C