چینی شہریوں پر حملہ: طالبان حکومت نے تاجکستان کو مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کردی
👁️ 293 بار دیکھا گیا
چینی شہریوں پر حملہ: طالبان حکومت نے تاجکستان کو مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کردی
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے منگل کے روز تاجکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سرحدی سکیورٹی مزید سخت کرنے اور حالیہ حملوں کی مشترکہ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ یہ وہ حملے ہیں، جن کے بارے میں دوشنبے حکومت کا کہنا ہے کہ وہ افغان سرزمین سے کیے گئے اور ان میں گزشتہ ہفتے پانچ چینی شہری مارے گئے۔
افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے اپنے تاجک ہم منصب سے گفتگو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابل سرحدی فورسز کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے تیار ہے اور ’’شرپسند عناصر کے خلاف مشترکہ اقدامات اب ناگزیر ہیں۔‘‘
افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق متقی نے کہا، ’’اسلامی امارت ہر طرح کی رابطہ کاری، سرحدی سکیورٹی مضبوط کرنے اور مشترکہ تحقیقات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ عرصے میں ’’اعتماد کا ماحول‘‘ قائم ہوا ہے، جسے خراب نہیں ہونا چاہیے۔
تاجک حکام نے پیر کو بتایا تھا کہ سرحد پار سے کیے گئے دو حملوں میں سے ایک میں ڈرون کے ذریعے گرینیڈ گرائے گئے، جن میں پانچ چینی کارکن زخمی بھی ہوئے۔ چین کے سفارتخانے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقے سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
تاجک صدر امام علی رحمان نے ان واقعات کے بعد سرحدی نگرانی مزید سخت کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ یہ حملے دونوں ملکوں کی دشوار گزار پہاڑی سرحد کے قریب رونما ہوئے۔ چین نے تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی والے اور روس کے ایک بڑے اتحادی ملک تاجکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 615 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 534 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4814 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C