چین: سنکیانگ کی لیک شدہ دستاویزات درست ہو سکتی ہیں، ماہرین
👁️ 54 بار دیکھا گیا
چین: سنکیانگ کی لیک شدہ دستاویزات درست ہو سکتی ہیں، ماہرین
جینوا (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ماہرین نے بتایا ہے کہ سنکیانگ کے ایغور مسلمانوں کے استحصال بارے میں لیک شدہ خفیہ دستاویزات درست ہونے کا قوی امکان ہے۔ ان فائلوں کے مطابق سنکیانگ میں اقلیتی ایغور آبادی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔
چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے ایغور مسلمانوں کے ساتھ چینی حکومت کے ناروا سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے میں زیادہ ‘مصدقہ‘ معلومات ان فائلوں سے معلوم ہوئی ہیں جو خفیہ طور پر افشا ہوئی ہیں۔ ان میں تصاویر اور دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ مقامی پولیس ایغور مسلمانوں کے ساتھ کیسے ظالمانہ طریقے استعمال کرتی ہے۔
چین پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ اس نے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کی ذہنی تطہیر کے لیے ایسے حراستی مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں پر انہیں ثقافت اور مذہب سے دوری اختیار کرنے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ان حراستی مراکز میں دس لاکھ سے زائد افراد کو مانڈرین چینی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ جو تربیت دی جا رہی ہے، اس کے مطابق انہیں کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور سیکولر سوچ کو اپنانا شامل ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے ان افشاء شدہ فائلوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چین مخالف مواد قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے انہیں چین مخالف میڈیا کی جانب سے جھوٹ اور افواہیں پھیلانے کا سلسلہ قرار دیا ہے۔
جرمن محقق کا موقف
امریکا میں مقیم جرمن ریسرچر اڈریان سینز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ان فائلوں کو جھوٹا قرار دینا قریب قریب ناممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ فائلیں ایک نامعلوم ذریعے سے موصول ہوئی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی نے سنکیانگ میں سرکاری ڈیٹا بینک سے ان فائلوں کو ہیک کیا ہے۔
ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے اڈریان شینز کا کہنا تھا کہ ایسی فائلیں جھوٹ پر مبنی ہو سکتی ہیں لیکن ان فائلوں کی صداقت سے انکار بہت مشکل ہے کیونکہ اتنا زیادہ مواد اور تصاویر کا جعلی انداز میں تیار کرنا انتہائی مشکل امر ہے۔ اڈریان سینز امریکا میں کمیونزم کے متاثرین کے بارے میں قائم ایک یادگاری فاؤنڈیشن کے ساتھ منسلک ہیں۔
اڈریان سینز کا مزید کہنا تھا کہ کسی ہیکر نے پولیس کے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کر کے ان فائلوں کو اٹھایا ہے، جن میں حراستی مراکز بارے شواہد موجود تھے۔ ان کے مطابق ہیکر یا ہیکرز چینی سسٹم کے سکیورٹی نظام کو توڑ کر داخل ہوئے اور ان فائلوں کو حاصل کیا ہے۔
چین کا ایغور کمیونٹی کے خلاف ظالمانہ جرائم کا ارتکاب
انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر کینیتھ روتھ نے بھی ان خفیہ فائلوں کو اہم دستاویزات خیال کرتے ہوئے انہیں درست قرار دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان فائلوں میں موجود مواد ان حقائق کے بہت قریب بھی ہے اور پہلے سے موجود شواہد کو درست بھی ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے ایغور کمیونٹی کے خلاف چینی اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم میں شمار کیا ہے۔ روتھ کے مطابق ایسے ظالمانہ اقدامات کی دوسری مثال ملنا مشکل ہے۔
جرمن اور امریکی بیانات
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے ان فائلوں کی روشنی میں شفاف تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے منگل چوبیس مئی کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ جرمن وزیر خارجہ نے ان لیک ہونے والی فائلوں کے مواد کو سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نئے شواہد قرار دیا۔
امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان فائلوں کے حوالے سے کہا کہ ان فائلوں میں موجود مواد خوف زدہ کرتا ہے اور تصاویر نہایت ناموافق صورت حال کی عکاس ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8945 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3555 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2305 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2191 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C