ڈاکٹر شاہنواز جعلی پولیس مقابلہ : ڈی آئی جی سمیت چار پولیس افسر اشتہاری قرار
👁️ 446 بار دیکھا گیا
ڈاکٹر شاہنواز جعلی پولیس مقابلہ : ڈی آئی جی سمیت چار پولیس افسر اشتہاری قرار
کراچی (ڈیلی اردو) میرپورخاص کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز کنبہار کی مبینہ پولیس تحویل میں ہلاکت کے مقدمے میں ڈی آئی جی جاوید جسکانی، انسپکٹر عبدالستار سموں سمیت چار پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے رہائشی پتوں پر چھاپے مارے گئے مگر کامیابی نہ مل سکی۔
عدالتی تحریری حکم میں کہا گیا کہ ایس ایس پی چوہدری اسد پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور اسلام آباد کے رہائشی ہیں، تاہم متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز اس بات پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے کہ انہوں نے گرفتاری کے لیے کیا اقدامات کیے۔ وکیل مدعی ایڈووکیٹ ابراہیم کنبہار کے مطابق آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایس پیز اپنی رپورٹ پیش کریں گے، جس کے بعد ان کے بارے میں فیصلہ سنایا جائے گا۔ سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ عمرکوٹ سول اسپتال کے ڈاکٹر شاہنواز کنبہار پر ستمبر 2024 میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا اور انہیں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک مقابلے کے دوران مارے گئے، تاہم تدفین کے موقع پر مشتعل افراد نے ورثا سے لاش چھین کر جلا دی تھی۔ اس واقعے پر سول سوسائٹی کے شدید احتجاج کے بعد حکومت سندھ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، جس نے 27 ستمبر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈاکٹر شاہنواز کو حراست میں لے کر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔ اس انکشاف پر ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ کو معطل کر دیا گیا، مگر گرفتاری نہ ہونے پر ورثا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت تحفظات ظاہر کیے۔
تحقیقات کے بعد ڈاکٹر شاہنواز کے قتل اور مبینہ جعلی مقابلے کے الزام میں پولیس افسران سمیت 45 افراد کے خلاف سندھڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل، انسداد دہشتگردی اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا کہ مقتول کے جسم پر واضح تشدد کے نشانات تھے۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ پیر عمر جان سرہندی نے مشتعل احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے نہ صرف ڈاکٹر شاہنواز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا بلکہ عوام کے مذہبی جذبات کو بھڑکایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3489 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2611 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C